کھیوڑہاہم خبریں

کھیوڑہ کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ ختم کر کے یونین کونسل میں تبدیل کرنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ عابد اشرف جوتانہ

کھیوڑہ شہر اور للِہ کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دینا چاہیے یہ ان کا حق ہے، کھیوڑہ شہر کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ ختم کر کے یونین کونسل میں تبدیل کرنا شہریوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری عابد اشرف جوتانہ سابق تحصیل ناظم و امیدوار ایم این اے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں آبادی کے لحاظ سے کھیوڑہ دوسرا بڑا شہر ہے اور قومی خزانے میں ریونیو کی مد میں سب سے زیادہ ٹیکس بھی کھیوڑہ شہر سے جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں میں اردگرد کے علاقے ملا کر کھیوڑہ شہر اور للِہ کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا جائے، ہم کھیوڑہ للِہ کے شہریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دلوانے کے لیے ہر پلیٹ فورم پر آواز بلند کریں گے۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ سابق تحصیل ناظم و امیدوار ایم این اے نے کہا کہ کھیوڑہ اور للِہ کو ٹاؤن کمیٹی بنا کر خود مختار بنانا چاہیے، کھیوڑہ شہر کی آبادی اگر سرکاری ریکارڈ میں 38ہزار ہے تو اردگرد کے علاقے لگا کر کھیوڑہ کی آبادی کو پچاس ہزار پورا کر کے ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دلوایا جائے اور اسی طرح للِہ کی آبادی کے ساتھ والی یونین کونسل کی آبادی لگا کر للِہ کو بھی ٹاؤن کمیٹی بنایاجائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button