دینہ

منگلا روڈ دینہ پر کار اور رکشہ میں تصادم، حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور زخمی

دینہ: منگلا روڈ پر کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور زخمی ،کار سوار اور رکشہ کی باقی سواریا ں محفوظ رہیں۔

تفصیلات کے مطابق منگلا روڈ ہڈالی کے مقام پر کار اور رکشہ کے درمیان تصادم ہو گیا ،کار سوار فیملی اٹک سے میرپور جا رہی تھی جبکہ رکشہ ساگری سے دینہ کے طرف جا رہا تھا ،تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور ظہیر اقبال سکنہ ساگری کو پاؤں پر چوٹیں آئیں اور رکشہ تباہ ہو گیا ،رکشہ کی باقی سواریاں محفوظ رہیں۔

موقعہ پر موجود مقامی افراد نے دونوں پارٹیوں کا تصفیہ کروا کر رکشہ ڈرائیور جو کہ غریب دہاڑی دار تھا اس کو کار والوں سے نقصان کا ازالہ کروا دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button