ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں 17 سالہ نوجوان برساتی نالے میں ڈوب کرجاں بحق

ڈومیلی: راولپنڈی سے آبائی گاؤں عیدمنانے کیلئے آنے والا نوجوان برساتی نالے میں ڈوب کرجاں بحق، نوجوان ڈومیلی کے علاقہ چنہوٹ میں عید منانے آیاتھا، والدین غم سے نڈھال، نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ چنہوٹ پنڈوری میں عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی، اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ راولپنڈی سےآبائی گاؤں عید منانے کیلئے آنے والا 17 سالہ ابوبکر برساتی نالہ میں ڈوب کرجان کی بازی ہار گیا۔

17 سالہ ابوبکر نہانے کیلئے نالہ گھان میں گیااور گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا، دوستوں نے شورمچایااور مقامی افراد جمع ہوگئے اور نوجوان کو نالے سے نکالا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیاتھا۔

میت گھر پہنچے پر ہرآنکھ اشکبار دیکھائی دی، والدین پر خشی کے دورے، نوجوان کی آبائی گاؤں میں نمازجنازہ اداکردی گئی، نمازجنازہ میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button