عید کی آمد آمد، دینہ میں مہنگائی کا طوفان، پیاز، ادرک، تھوم و دیگر سبزیاں شہر میں مختلف قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں

0

دینہ: عید کی آمد آمد ،دینہ میں مہنگائی کا طوفان ،پیاز ،ادرک ،تھوم و دیگر سبزیاں شہر میں مختلف قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں ،دوکاندار عوام کو لوٹنے کے لئے اپنے ذاتی زائد ریٹ مقرر کر کے عید لگانے لگے ،شہری ریٹ سن کر پریشان ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے عید قریب آتی جا رہی ہے دینہ میں دوکاندارو ں نے جیبیں بھرنے کے لئے عوام کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے، ایک ہی چیز کے شہر میں کئی ریٹ ہیں ہر کوئی اپنے ذاتی اور زائد ریٹ پر اشیاء کو فروخت کر رہا ہے۔

پیاز ،ادرک،تھو م ،مرچیں و دیگر تمام سبزیاں مہنگے سے مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں پھر چاہے وہ ریڑھی بان ہو یا سبزی کی دوکان والا ہر کوئی اپنی لوٹ مار میں مصروف ہے متوسط طبقہ عید کی آمد پر بڑھتی ہوئی مہنگائی دیکھ کر مایوسی کا شکار غریب عوام کے لئے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔

شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری سے اپیل کی ہے کہ زائد نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے والے منافع خوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو اصل قیمت پر اشیاء دستیاب ہو سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.