ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں موٹرسائیکل حادثے کا شکار، پاک فوج کا جوان جاں بحق

0

ڈومیلی: ڈومیلی کے نواحی گاؤں میں موٹرسائیکل حادثے کا شکار، پاک فوج کا جوان جاں بحق، نوجوان کو آبائی علاقہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی گاؤں دانی دہرہ کے مقام پر موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دھمکارکا رہائشی محمدریحان ولد ساجد محمود جان کی بازی ہارگیا۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، ریحان کے بھائی کی آج شادی بھی تھی، ریحان چھ ماہ قبل پاک آرمی میں بھرتی ہواتھا۔

ریحان کی نماز جنازہ دن دو بجے آبائی گاؤں میں اداکردی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.