جہلم

سبزی منڈی میں گرانفروشی عروج پر، دوکانداروں کی من مانیاں، عوام سخت پریشان

جہلم: سبزی منڈی میں گرانفروشی عروج پر،دوکانداروں کی من مانیاں،عوام سخت پریشان،ذمہ دار ادارے خاموش،جہلم سبزی منڈی کے باہر پرچون فروشوں نے سبزی اور فروٹ کی فروخت میں ریٹ لسٹوں کو نظر انداز کر دیا اور شہریوں سے اپنی من مرضی کے دام وصول کررہے ہیں۔

دوکانداروں کا موقف ہے کہ سبزی مارکیٹ میں کم آرہی ہے اور اس وجہ سے وہ زیادہ نرخ وصول کرتے ہیں حالانکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں عوام اس صورتحال سے سخت پریشان ہیں اور انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس صورتحال کا جائزہ لیں اور گرانفروشی کرنے والے کے خلاف کاروائی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button