پنڈدادنخان میں جوتانہ روڈ پر دو ڈمپروں کی آپس میں ٹکر، نوجوان جاں بحق

0

پنڈدادنخان میں جوتانہ روڈ پر دو ڈمپروں کی آپس میں ٹکر، ڈمپر الٹ گئے، حادثہ میں نوجوان جاں بحق، نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں جوتانہ روڈ پر دو ڈمپر ٹکرانے کی وجہ سے الٹ گئے جن کی زد میں آ کر ایک نوجوان خطیب ولد افتخار عمر 15 سال ساکن جوتانہ جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو 1122 نے نوجوان کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.