صحافت معاشرے کے جسم میں روح کا درجہ رکھتی ہے، چوہدری عابد محمود

0

جہلم: صحافت معاشرے کے جسم میں روح کا درجہ رکھتی ہے ، زرائع ابلاغ کا انسانی معاشرے سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے مقامی اخبار نویسوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ دور حاضر میں ریاست چار بنیادی عناصر مقننہ، انتظامیہ، عدلیہ، اور صحافت پر مشتمل ہے ، پہلے تینوں ادارے حکومت کی جانب سے طے کردہ اصول و ضوابط کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیتے تھے جبکہ اب صحافت ان اداروں پر چیک اینڈ بیلنس کا کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں میڈیا اپنی گوناگوں خوبیوں کیو جہ سے حکومتی اداروں کو ا پنے فرائض سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گا، اخبارات اور ٹی وی چینلز پر نشر وشائع ہونیوالی خبریں ، کالم، فیچرز ، رپورٹس ، مضامین ، ٹاک شوز،رائے عامہ پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مطبوعہ صحافت اس قسم کے مواد کے ذریعے حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف اور مثبت و تعمیری نتقید کو شائع کرنے کی کوشش کرتی ہے ، اس لئے صحافت اپنے احتسابی نظام کیوجہ سے ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ذرائع ابلاغ کا انسانی معاشرے سے چولی د امن کا ساتھ ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.