دینہ میں دن دیہاڑے 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ کر فرار

0

دینہ: شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ،بینک سے رقم نکلوانے کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے گلی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر شہری سےلاکھوں روپے لوٹ کر فرار ، دینہ شہر میں بڑھتی ڈکیتیوں پر شہریوں میں تشویش کی لہر ،عوامی حلقوں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دینہ شہر میں ایک شخص اللہ دتہ ولد ولی محمد سکنہ اقبال ٹاؤن نے نجی بینک سے مبلغ 3لاکھ روپے نکلوائے اور اپنے گھر جانے کے لیے میونسپل کمیٹی دینہ کی گلی کا راستہ اختیار کیا، شہری جب لال شاہ کے آستانہ کے قریب پہنچا تو دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے جنہوں نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھے تھے اللہ دتہ کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر سرعام راہگیروں کے درمیان مبلغ 3لاکھ روپے اور موبائل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

شہری اللہ دتہ نے چوکی سٹی دینہ کو اطلاع کی تو پولیس چوکی سٹی فورا موقعہ پر پہنچ گئی اور اپنی قانونی کارروائی کی۔ دینہ شہر میں آئے دن ڈکیتیوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے جس سے شہر ی پریشان ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ دینہ شہر میں ڈکیتیوں کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.