جہلم میں شیلٹر ہوم کی تعمیر شروع کروانے پر وزیراعلیٰ کا ڈپٹی کمشنر کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

0

جہلم: کمپیو ٹر ائزڈ اراضی سنٹر کی براہ راست ما نیٹر نگ اور عوامی و سما جی حلقوں کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتا ل جہلم میں شیلٹر ہوم کی تعمیر شروع کر وانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بز دا ر نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی کا ر کر دگی پر تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔

صوبہ پنجاب کے تمام اضلا ع میں ڈپٹی کمشنر جہلم کے ویژن کے مطابق عوامی و سما جی حلقوں کے تعاون سے شیلٹر ہو م قائم کر نے کے متعلق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو احکا مات جا ری کر دئیے گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے عوامی و سما جی شخصیات کے تعا ون سے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ر ٹر ہسپتال میں بے سہارا افراد کے لیے شیلٹر ہو م کی تعمیر شروع کر وائی جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹر کی مدد ٹیکنا لو جی کے زریعے اپنے دفتر میں بیٹھ کر براہ راست ما نیٹر نگ کر رہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چند روز قبل راولپنڈی ڈویژ ن کے ضلعی افسران کی میٹنگ طلب کی جس میں مکمل بر یفنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی کا ر کر دگی کو سراہا گیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی کا ر کر دگی کی تعریف کر تے ہو ئے چیف سیکر ٹری کو کہا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو احکامات جا ری کیے جا ئیں کہ تمام اضلاع میں مخیر حضرات اور عوامی و سما جی شخصیات کے تعاون سے شیلٹر ہو م قائم کیے جا ئیں ۔

اسی طرح شعبہ صحت میں ضلع جہلم نے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے انڈیکٹرز کے مطابق گزشتہ ماہ ضلع جہلم پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر رہا جبکہ رواں ماہ ضلع جہلم نے تعلیم کے میدان میں بارویں پوزیشن حاصل کی جس پر ڈی سی جہلم نے کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور ٹاپ فائیو میں لانے کے لئے عملی اقدامات شروع کیے ہیں۔

گزشتہ ہفتہ پرائم منسٹر پاکستان عمران خان نے کیبنٹ میٹنگ میں پلانٹ فار پنجاب و انٹرنیشنل فارسٹ ڈے کے حوالے سے ضلع جہلم میں لگائے جانے والے 26000 پودوں کے پروگرام کو بھی زبردست سراہا۔

یاد رہے کہ اس مہم کے تحت ضلع جہلم کو پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.