پنڈدادنخان میں کمپریسر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ، 3 افراد شدید زخمی

0

پنڈدادنخان: نواحی علاقہ جنووالہ میں گھریلوں ریفریجریٹر کا کمپریسر پھٹنے سے دو کاریگروں سمیت تین افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے رہائشی مکینک ندیم اور بلال جنووالہ میں محمد اشرف کا ریفریجریٹر ٹھیک کررہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکے سے کمپریسر پھٹ گیا جس سے وہاں پر موجود دونوں کاریگر اور گھر کا مالک محمد اشرف شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے ہسپتال میں طبی امداد دی گئی اور بعدازاں ریسکیو1122کے عملہ نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پنڈدادنخان پہنچا دیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.