پنڈدادنخاناہم خبریں

آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام کی جیت ہوئی ہے۔ چوہدری فواد حسین

پنڈدادنخان: آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام کی جیت ہوئی ہے اور اب آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کے کزن کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جیت سے مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کو بہت بڑا دھچکا ملا ہے اور وہاں کی عوام کو ایک نیا جوش و جذبہ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی عمران خان کی حکومت بنے گی اور نیا کشمیر بھی بنے گا۔

بعدازاں انہوں نے پنڈدادنخان میں محمد جمیل بٹ کشمیری کی رہائش گاہ پر تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کی کشمیری برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تحریک انصاف کی امیدوار نازیہ نیاز کو ان کے نہ آنے کے باوجود کامیاب کرایا ان کی کامیابی میں چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ اور تحریک انصاف کے ورکرز نے دن رات کام کیا جس سے ثابت ہوا کہ پنڈدادنخان تحریک انصاف کا گڑھ ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button