کھیوڑہ

کھیوڑہ شہر کی تعمیروترقی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔ ملک منیر حسین

کھیوڑہ:  بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ کھیوڑہ شہر میں بھی سیاسی نمائندوں نے تیاریاں شروع کر دی۔

کھیوڑہ شہر میں دائودال برادری کے بزرگوں نوجوانوں نے بھی اپنی برادری سے پڑھے لکھے باصلاحیت نوجوان ملک منیرحسین کا متفقہ طور پر ٹائون کمیٹی کھیوڑہ کے چیئرمین کے لیے نامزد کیا۔

کھیوڑہ شہر کی چیئرمینی کے لیے ملک منیر حسین کا نام انتخاب کرنے کا جب فیصلہ ہوا تو شہر کی دیگر برادریوں سے بھی بزرگ اور نوجوانوں نے بھی ملک منیر حسین کی بھرپور حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور حوصلہ افزائی کرنی شروع کر دی۔

ملک منیر حسین نامزد امیدوار چیئرمین ٹائون کمیٹی کھیوڑہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میری برادری بزرگوں و دیگر حلقہ احباب نے کھیوڑہ شہر کی چیئرمینی کے لیے مجھے متفقہ طور پر نامزد کیا مجھ پر برادری و دیگر شہر کے بزرگ اور نوجوانوں نے جس طرح مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا میں سب کا بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے میرے حلقہ احباب و بزرگوں نے وقت آنے جو متفقہ فیصلہ کیا اگر مجھے الیکشن لڑنے کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا یا مجھے کسی اور امیدوار کی حمایت کرنے کے لیے حکم کیا تو میں فیصلے کی مکمل پاسداری کروں گا کھیوڑہ شہر کی مٹی سے ہمیں دلی پیار ہے، شہر کی تعمیروترقی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔

ملک منیر حسین نامزد امیدوار چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرنے والے بزرگوں نوجوانوں کا میں بھرپور شکریہ ادا کرتا ہوں کھیوڑہ شہر کئی سالوں سے مسائل کی دلدل میں بری طرح پھنسا ہوا ہم تمام شہریوں کا حق بنتا ہے کہ ہم شہر کی تعمیروترقی اور بہتری کے لیے اپنی ذاتی ناراضگیوں کو بھلا کر متحد ہو کر ایک ہو کر شہر کی محرمیاں دور کرنی ہونگی اور آنے والے نسلوں کے لیے اچھے فیصلے کرنے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button