کھیوڑہ ٹرسٹ نے غریب مریضوں، ایک بچی کے جہیز اور غریب مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا

0

کھیوڑہ: سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ نے شہر میں غریب مستحق 36 خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک بچی کے جہیز اور 8غریب مریضوں کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کیا گیا غریب مستحق خاندانوں نے سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور تمام ممبران کو دعاؤں سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ وارڈ نمبر 1 میں سماجی ورکر ملک ماجد یٰسین کی رہائش گاہ پر سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کی دوسری میٹنگ ہوئی میٹنگ میں ٹرسٹ ایڈمن ملک یامین نے خصوصی شرکت کی میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔

میٹنگ میں ملک ماجد یسین نے 36 خاندانوں ایک بچی کے جہیز اور 8غریب مریضوں کے متعلق بریف کیا اور ٹرسٹ ایڈمن و دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 8مریضوں کے گھر جا کرعیادت کی اور مالی تعاون کیا اور ایک غریب بچی کے جہیز کے لیے بھی مالی تعاون کیا اور سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کے کارکنوں نے غریب مستحق 36خاندانوں کے گھروں میں جا کر راشن دیا۔

اس موقع پر ٹرسٹ ایڈمن ملک یامین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میں ملک ماجد یسین مرزا شفقت ملک گلریز و دیگر ٹیم ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے گراونڈ پر بڑی دلچسپی سے کام کیا ہم کھیوڑہ کے دیگر شہری جو مالی طور پر مضبوط ہیں ان کو بھی درخواست کرتے ہیں کہ ایسے نیکی کے کاموں میں سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹرسٹ کا مین مقصد بھی یہی ہے کہ اپنے پڑوس اپنے محلے اور اپنے شہر میں غریب مستحق بے سہارا لوگوں کا سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ سہارا بنے غریب مستحق خاندانوں کے ساتھ راشن اور مالی تعاون کرنے کے لیے سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کے ممبران جو سعودیہ عرب میں مقیم ہیں اور کچھ کھیوڑہ شہر سے ممبران نے اس خیر ثواب میں حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے آئندہ بھی ہمارے ممبران انشاء اللہ ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے آخر میں ملک سلامتی امن محبت و بھائی چارے اور تمام ممبران کے لیے خصوصی دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.