جہلماہم خبریں

پولیس خدمت مرکز جہلم کی شاندار کارکردگی، ایک سال میں 45 ہزار سے زائد شہریوں کو سہولت فراہم کیں

جہلم: پولیس خدمت مرکز جہلم کی شاندار کارکردگی ، ایک سال میں 45ہزار سے زائد شہریوں کو سہولت فراہم ، ڈی پی او جہلم شاکر حسین کی ہدایات کے مطابق پولیس اور عوام میں فاصلے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں بغیر رشوت ، سفارش کے ہر شہری کو بلا تفریق سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انچارج پولیس خدمت مرکز اے ایس آئی محمد عربی نے خدمت مرکز کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ میڈیا سے شیئر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس سے متعلقہ روزمرہ کے کاموں کیلئے قائم کئے گئے پولیس خدمت مرکز نے بلاشبہ پنجاب پولیس کا سافٹ امیج بحال کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب شہری بلا روک ٹوک اپنے روز مرہ کے کاموں کے سلسلہ میں انتہائی سہولت سے آ کر اپنے اپنے نمبر پر بغیر کسی سفارش، رشوت اور خواری کے مستفید ہو رہے ہیں، ڈی پی اوجہلم شاکر حسین داوڑ بذات خود خدمت مرکز کی کارکردگی کو مانیٹر کرکے عوامی سہولت کیلئے ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی پی اوجہلم کی عوام دوست قیادت اور ہدایات کی روشنی میں گزشتہ ایک سال کے دوران یکم جنوری 2020سے 31دسمبر2020 تک خدمت مرکزجہلم سے 45754شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران33834لرنر لائسنس، 3613 کریکٹر سرٹیفکیٹ ، 1167ملازمین کی ویریفیکیشن ،915افراد کی رجسٹریشن کرایہ داری، 50ایف آئی آر ، 110گاڑیوں کی تصدیق، 943گمشدگی رپورٹس، 4563ریگولر لائسنس کی تجدید، 120انٹرنیشنل لائسنس جبکہ بیرونی اضلا ع کے 433 افراد کو بھی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے بعد خدمت مرکز جہلم شہر میں عوامی سہولت فراہم کرنے میں کارکردگی کے لحاظ سے ٹاپ اداروں میں شامل ہو چکا ہے۔

انچارج اے ایس آئی محمد عربی نے کہا کہ ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کی پیشہ ورانہ قیادت میں خدمت مرکز نہ صرف عوام کو 18مختلف قسم کی خدمات فراہم کر رہا ہے بلکہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلوں کو کم کرتے ہوئے پولیس کا سافٹ امیج بھی اجاگر کر رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button