جہلم

جہلم میں مکان مالکان اور دوکانداروں نے 75 فیصد تک تجاوزات رضا کارانہ طور پر ہٹا دیں

جہلم: روہتاس روڈ جی ٹی روڈ چوک تا قیصر چوک بھٹہ گودڑ مکان مالکان اور دوکانداروں نے 75فیصد تک تجاوزات رضا کارانہ طور پر ہٹا دی سڑک کے دونوں کنارے دوکانوں کے سامنے لگے شٹر ،بورڈ آپریشن سے تین روز قبل ہی ہٹا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی تجاوزات کیخلاف بھر پور آپریشن کیاجارہا ہے اور انتظامیہ کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہیں لا رہی،جہلم کی مصروف ترین اور تاریخی شاہراہ روہتاس روڈ کا جی ٹی روڈ نزد لاہور موڑ سے قیصر چوک تک کا حصہ وارڈ نمبر 36میں ہونے کی وجہ سے تجاوزات آپریشن کے شیڈول میں ہے۔

12اکتوبر کو اس روڈ پر تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشن ہوگا،اس وقت تک تقریبا 75فیصد دوکانوں اور گھروں کے سامنے سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رضا کارانہ طور پر ،ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے خود آپریشن سے تین روز قبل ہی 75فیصد کے قریب تجاوزات ہٹا دی ہیں ۔امید ہے کہ تجاوزات آپریشن کے روز صرف پانچ فیصد تک انتظامیہ کو کاروائی کی ضرورت پیش آئیگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button