جہلم

جہلم شہر کے اکلوتے قومی مرکز بچت میں اربوں روپے جمع کروانے والے کھاتہ دار سڑکوں پر رُلنے لگے

جہلم: شہر کے اکلوتے قومی مرکز بچت میں اربوں روپے جمع کروانے والے کھاتہ دار سڑکوں پر رُلنے لگے ، گرمی اور حبس کے موسم میں کئی کئی گھنٹے قومی مرکز بچت کے باہر بوڑھے اور خواتین کی ہر وقت لائنیں لگی ہوتی ہیں۔

قومی مرکز بچت کے ذمہ داران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ، علی الصبح بزرگ شہری ، خواتین قومی مرکز بچت دفتر کے باہر بے یارو مددگار خوار ہوتے نظرآتے ہیں جبکہ عملے کی جانب سے عجیب و غریب بہانے سننے کو ملتے ہیں کہ عملہ کم ہونے ، کمپیوٹر سسٹم خراب ہونے ، انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کیوجہ سے تاخیر ہوتی ہے۔

اس حوالے سے بزرگ شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، بزرگوں اور خواتین کھاتہ داروں نے ارباب اختیار سے بزرگوں کی تذلیل کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button