جہلماہم خبریں

عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں۔ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اخترنے کہا ہے کہ عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں،انتظامیہ و پولیس سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے ، باہم کوآرڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، جامعہ حنفیہ سے قاری محمد عمر فاروق،مرکزی انجمن امامیہ کے سر پرست اعلیٰ سمیت ضلع جہلم کے تمام علماء کے ساتھ ساتھ انجمن تاجراں صدر چوہدری عارف،چوہدری شعیب اور دیگر موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے ، اس پرمسرت موقع پر سکیورٹی،صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترنے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے بھرپور تعاون کے نتیجہ میں ضلع جہلم ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، جہلم کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے چیف افسران کو ہدایت دی کہ روٹس پر انتظامات مکمل کریں اور عید گاہوں و محرم الحرام کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عید الاضحی کے موقع پر الائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ ضلع بھر میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنائے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔

اجلاس میں علما ء کرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع جہلم کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے وہ حکومت اور انتظامیہ کیساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close