دینہاہم خبریں

دینہ کے ٹیکسی ڈرائیور کو قتل ہوئے 15 دن گزر گئے، تاحال نہ قاتل ملے نہ ہی گاڑی، لواحقین دربدر

دینہ: 56سالہ 7بچوں کے باپ ٹیکسی ڈرائیور کو قتل ہوئے 15 دن گزر گئے،قاتل ملے نہ ہی گاڑی، لواحقین دربدر،منڈی بہاؤ الدین پولیس ناکام ،وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق18اگست کو دینہ جی ٹی روڈ ٹیکسی سٹینڈ سے نامعلوم شخص/اشخاص نے مرزا سلیم رضا ولد مناظر حسین سکنہ خانہ بوکی تحصیل دینہ سے کار نمبری LEB-1497منڈی بہاؤالدین کے لئے بُک کی اور روانہ ہو گئے ،منڈی بہاؤالدین کے قریب ہی ہیڈ رسول کے مقام پر ملزم نے ڈرائیور کے سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے.

56سالہ 7بچوں کے باپ ڈرائیور مرزا سلیم رضا کے قاتل تاحال منڈی بہاؤ الدین پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے،گاڑی بھی برآمد نہیں ہو سکی،اس صورت حال پر متوفی کی بیوہ اور بچے سخت پریشان ہیں،انہوں نے نئے پاکستان کے نئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور مرزا سلیم کے قاتلوں کو گرفتار کر کے ان قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button