جہلم

عید الاضحیٰ؛ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کیلئے اجازت نامہ کے حصول کی تاریخ 10 جولائی مقرر

جہلم: حکومت پنجاب نے اجازت نامہ کے بغیر عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کوئی فرد یا تنظیم جو فلاحی مقاصد کیلئے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنے کے خواہشمند ہوں وہ باقاعدہ اجازت کیلئے دفتر ڈپٹی کمشنر جہلم سے تحریری طور پر رجوع کریں۔

اجازت نامہ کی حصول کیلئے درخواست جمع کرانے کی حتمی تاریخ 10جولائی مقرر کی گئی ہے ۔ اس کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔ بغیر اجازت نامہ کے قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایسے تمام افراد یا ادارے جو عیدالاضحٰی پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے خواہاں ہیں وہ اپنی درخواست کے ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی، ادارے کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، پچھلے سال کا اجازت نامہ اور بیان حلفی لف کر کہ جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button