حکومت کو نئے بلدیاتی نظام میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ٹھوس پالیسی بنانا ہوگی، ڈاکٹر فضل الحق

0

دینہ: تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی)نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل ناظم ، نائب تحصیل ناظم اور بلدیہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا چناؤ براہ راست عوامی ووٹوں سے کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم ، نائب ناظم ،یونین کونسل ناظم اور نائب ناظم جبکہ بلدیہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب براہ راست کرانے سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور ان اداروں میں ہونیوالی کرپشن میں واضع کمی ہوگی۔

ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) کا کہنا ہے کہ حکومت کو نئے بلدیاتی نظام میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ٹھوس پالیسی بنانا ہوگی تاکہ ضلع ، تحصیل ، سٹی اور یونین کونسل ناظمین کونسلرز کے ہاتھوں آئے روز بلیک میل نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام عظیم لیڈر عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں اور انہیں پورایقین ہے کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.