پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے ہونہار طالب علم نے قائداعظم گولڈ میڈل اور سلور میڈل حاصل کر لئے

پنڈدادنخان: نواحی گاؤں نتھیال کے ہو نہار نوجوان طالب علم نخشب اعجاز جنجوعہ نے کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں بی ایس سی سول انجینئرنگ میں اعلی کارکردگی حاصل کر کے کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کی طرف سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قائد اعظم گولڈ میڈل اور سلور میڈ ل سے نوازا نخشب اعجاز جنجوعہ نے گولڈ اور سلور میڈل حاصل کر کے استاتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا۔
اس موقع پر علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری راجہ عتیق الرحمن جنجوعہ کے بھانجے نخشب اعجاز جنجوعہ نے گولڈ اور سلور میڈل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ آج میں نے سول انجینئرنگ میں جو شاندار کامیابی حاصل کی میری کامیابی میں میرے استاتذہ کی محنت اور میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں۔ میں اور محنت کر کے استاتذہ والدین اپنے علاقہ پنڈدادنخان اور اپنے پیارے ملک پاکستان کا نام روشن کروں گا۔
نخشب اعجاز جنجوعہ کو علاقے بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات میں احسان چوہدری چیف نیوز ایڈیٹرروزنامہ اوصاف اسلام آباد سیدمنیر بخاری صدر پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد معروف ڈاکٹر راجہ مہدی حسن ہارٹ اسپشلسٹ بے نظیر ہسپتال راولپنڈی ملک غلام مصطفی کندوال ممبر پاکستان بار کونسل وصدر ہائی کورٹ ملک ظہیر اعون ٹوبہ چوہدری عابد اشرف جوتانہ سابق تحصیل ناظم و سابق امیدوار ایم پی اے راجہ محمد صدیق اسلام آبادجہانگیر یونس اسلام آباد راجہ اقبال جنجوعہ راجہ محمود جنجوعہ اسلام آباد نے مبارکباد دی۔
ملک آصف کھوکھر ملک باصر کھوکھرراجہ صابر جنجوعہ طارق ارشاد جہانگیر سروبہ چوہدری اختر آرائیں صدر تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان سید اسدعلی بخاری حکیم سید اختر علی شاہ معروف ڈاکٹر ارشد بخاری عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز ملک رمضان نیئر اعوان پروفیسر نیاز اعوان راجہ افتخار احمد شہزاد سابق تحصیل ناظم راجہ حسنین رہنما پی ٹی آئی حافظ ممتاز ملک رہنما جماعت اسلامی میاں اطہر عمران یونس شہباز جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب خواجہ امجد حاجی طاہر ارشاد خواجہ شفقت چوہدری رفیق اور ان کے علاوہ دیگر شخصیات نے نخشب اعجاز جنجوعہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button