سرفراز ملک کی جہلم کے قانون دان عابد چوہان کو لارڈ میئر مانچسٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

0

جہلم: SLS کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک نے برطانیہ کے مایہ ناز قانون دان ،مشہور سیاسی و سماجی شخصیت عابد چوہان کو لارڈ میئر مانچسٹر منتخب ہونے پر جہلم کی عوام کی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے عابد چوہان کا لارڈ میئر مانچسٹر منتخب ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف جہلم بلکہ پورے پاکستان کیلئے قابل فخر بات ہے۔یہ مانچسٹر کی تاریخ میں تیسرے لارڈ مئیر ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

کونسلر اور ڈپٹی لارڈ میئرعابد لطیف چوہان اپنی محنت سے ترقی کی منازل طے کرتے کرتے مانچسٹر کے لارڈ میئر منتخب ہو گئے ہیں، وہ 15مئی 2019کولارڈ مئیر کا حلف اٹھائیں گے۔وہ29اگست 1998میں برطانیہ میں رہایش پذیر ہیں۔

وہ شعبہ قانون سے وابستہ ہیں اور سو لِسٹرسپریم کورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز ہیں۔ تقریبا21سال کے قلیل عرصہ میں اعلیٰ ترین عہدے پر فیض ہوں گے۔برطانیہ کی لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے عابد چوہان کا تعلق پاکستان کے مشہور شہر جہلم سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.