جہلم

جہلم میں ہیجڑوں کی یلغار، نیم برہنہ ڈانس پارٹیاں، نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر

جہلم: شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ہیجڑوں کی یلغار ڈانس پارٹیوں کے نام پر قائم اڈوں پر نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا سلسلہ جاری ‘ سٹرکوں بازاروں ‘ گلیوں سمیت خریداری مراکز میں نیم برہنہ ہیجڑوں کے سر عام گھومنے اور فحش گفتگو کے باعث شہری منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت مختلف محلوں گلیوں ‘وغیرہ میں ہیجڑوں کی یلغار بیشتر ہیجڑے دوسرے اضلاع سے شہر کے مختلف علاقوں میں کرایہ پر مکانات و فلیٹ لے کر ڈانس پارٹیوں کے نام پر فحاشی کو فروغ دینے اور شہریوں بالخصوص نوجوان نسل کو دعوت دے کر گمراہی کی طرف گامزن کرنے میں مصروف ہیں۔

بعض ہیجڑوں کے اڈوں پر رات گئے تک مبینہ طور پر جرائم پیشہ عناصر کا آنا جانا بھی لگا رہتا ہے ‘ اور یہ اڈے جرائم میں اضافے کا سبب بھی بن رہے ہیں، ہیجڑوں کی بعض ٹولیاں ‘ رات گئے تک مخصوص مقامات پر شکار کی تلاش میں نظر آتی ہیں۔ شہریوں سمیت عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لے کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button