جہلم

موسم برسات شجر کاری مہم کے تحت ضلع جہلم میں 18 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت پلانٹیشن ویک کے پہلے دن کا افتتاح ڈپٹی کمشنر جہلم نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں پودا لگا کر کیا۔ اس کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے دفاتر میں شجر کاری مہم کی اور خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام اور موسم برسات شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات 14 ہزار 300 سو پودوں کی شجر کاری کرے گا جو کہ مختلف جگہوں پر مختلف اداروں کے اندر ہو گی اور سرکاری جنگلوں میں بھی لگائے جائیں گی، اس کے علا وہ موسم برسات شجر کاری مہم کے تحت ضلع بھر میں 18 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس کا زیادہ تر حصہ بذریعہ بیج کے بجائی کے ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ جنگلات اسی جوش وجذبے کے ساتھ شجر کاری جاری رکھے گا اس کے علاوہ دیگر محکمہ جات کو بھی ہدایت کی کہ ان کو جہاں جگہ ملتی ہے وہاں شجر کاری کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button