جلالپورشریف کے سادات خاندان نے فواد چوہدری کی حمایت کااعلان کردیا

0

جلالپورشریف( چوہدری عابد محمود+ زاہد حیات سے) سادات خاندان نے پی ٹی آئی کے امیدوار فواد چوہدری کی حمایت کااعلان کردیا، سید فواد حیدر نے فواد چوہدری کے ساتھ ملاقات کے بعد حمایت کااعلان کیا، سادات خاندان نے فواد چوہدری کے ساتھ ملکر انتخابی مہم کاآغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 27 اور حلقہ این اے 67سے پی ٹی آئی کے امیدوار فواد چوہدری نے جلالپورشریف کے سادات خاندان کے صاحبزادگان سے ملاقات کی،سادات خاندان کے صاحبزادگان صاحبزادہ سید فواد حیدر،صاحبزادہ سید قیصر حیدر نے فواد چوہدری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ملاقات جلالپورشریف میں صاحبزادہ سیّد فواد حیدر کی رہائش گاہ پرہوئی،سادات خاندان کے صاحبزادگان نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ صاحبزدگان سید فوادحیدر نے سید قیصر حیدر سے مشاورت کے بعد کیا جبکہ انہوں نے فواد چوہدری کے ساتھ ملکر انتخابی مہم کاآغاز کردیا۔

یاد رہے کہ سید فواد حیدر کے کزن سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپورشریف پیر انیس حیدر نے بھی فواد چوہدری کے مقابلے میں اپنا امیدوار تحریک لبیک یا رسول اللہ کے پلیٹ فارم سے میدان میں اتار رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.