جہلماہم خبریں

شہریوں کو سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود کا دورہ جہلم، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس میں محکمہ تعلیم، صحت، ریونیو، ہائر ایجوکیشن، فارسٹ، ایگریکلچر، لائیو اسٹاک، میونسپل کارپوریشن و دیگر اداروں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کمشنر راولپنڈی نے ڈی سی دفتر جہلم کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں شہریوں کو سستے داموں اشیا خرد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، ضلعی سطح پر اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں اعتدال یا ہے ، شیلٹر ہوم کی تعمیر، جلالپوراریگیشن پروجیکٹ، کلین اینڈ گرین کے تحت صفائی ستھرائی، تجاوزات کا خاتمہ، پودے لگائے جا رہے ہیں، ضلع میں اے ڈی پی کے 85 منصوبوں پر کام جاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ، دوکانداروں کو نرخ نامے آویزاں کرنے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی بارے آگاہی دی جا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری آٹا سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے اسی طرع ضلع بھر میں تمام دوکانوں پر چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کی جا رہی ہے ۔ روٹی اور نان کو وزن کے مطابق سات اور دس روپے کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے ، ضلع میں قیمت اپلیکشن بارے اگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور اس پر درج شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جہلم میں قریب 40 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے ، جس جن میں سے زیادہ تر مسائل کا ازالہ کیا جا چکا ہے ، اسی طرح ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے 88 سینٹرز اور 1869 سکولوں میں بہترین سہوتیں فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات، ترقیاتی کاموں کی تفصیل، صحت اور تعلیم سمیت دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ لی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم میں اگزام ایمرجنسی پروگرام، ہا نیسٹی شاپس، تربیہ پروگرام اور دیگر نئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔
ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات بھی ضلع بھر میں جاری رہے اور ہسپتال میں بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر ڈینگی کے مریضوں کی صحت یابی ممکن ہوئی، ڈی سی جہلم نے بتایا ہے مشن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت بجولا جنگل میں کامیابی سے ورلڈ فارسٹ ڈے پر 26000 پودے لگائے ہیں جن میں سے 90 فیصد سے زائد پودے موقع پر موجود ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ پیٹرول پمپس پر پودے لگانے اور واشرومز کی صفائی و دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع میں شیلٹر ہوم کی تعمیر اپنی مدد آپ کے تحت ممکن ہوئی، دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کی جا رہی ہے جبکہ روہتاس تا ٹلہ جوگیاں چیر لفٹ بنائی جائے گی،اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ مال، محکمہ صحت، بہبود و آبادی اور دیگر بارے بریفنگ دی جس پرکمشنر راولپنڈی محمد محمود نے اظہار اطمینان کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button