محرم الحرام میں لنگر کی تیاریاں اور بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے باورچیوں نے نرخ بڑھا دیئے

0

جہلم: شہر و گردونواح میں محرم الحرام میں لنگر کی تیاریاں اور بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے باورچیوں نے نرخ بڑھا دیئے۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح جہلم ضلع بھر میں بھی عشرہ محرم کا آغاز ہوتے ہی لنگر و نیاز کی تیاری اور تقسیم کا سلسلہ تیزی سے شروع ہو گیاہے جبکہ 10محرم الحرام قریب آنے پر لنگر کی تیاری میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، باورچیوں نے بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظرمن مرضی کے نرخ مقرر کر لئے ہیں۔

باورچیوں نے دیگ پکوائی کے نرخوں میں 200 سے 300 روپے کا اضافہ کر دیا ہے اور اپنی مرضی کے نرخوں پر کم وزن پکی پکائی دیگیں بھی فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں، اسی طرح نویں اور دسویں محرم کونرخوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ شہری بڑی تعداد میں حلیم، زردہ، بریانی، کھیر اور چاولوں سمیت دیگر لنگر تقسیم کرنے شروع کر رکھے ہیں ۔

دوسری جانب بعض اناڑی باورچی بھی میدان میں آگئے ہیں۔ اس حوالے سے شہر میں چاول ، گھی، چنا، مصالحہ جات ، چینی کی خریداری میں بھی غیر معمولی تیزی آگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.