جہلم

سول ڈیفنس جہلم کا کشمیر کالونی میں نئی وارڈن پوسٹ کا افتتاح کر دیا گیا

جہلم: سول ڈیفنس جہلم کا کشمیر کالونی میں نئی وارڈن پوسٹ کا افتتاح، تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد صبور ثاقب، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوارڈینیٹر جہلم تھے ۔
محمد توقیر حیدر سِول ڈیفنس آفیسر جہلم نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ وارڈن پوسٹ ڈاکٹر ظہیر احمد بٹ، ڈپٹی گروپ وارڈن تنظیمِ شہری دفاع جہلم و چیئرمین ہادی ہومیو پیتھک کالج جہلم کے تعاون سے قائم کی گئی۔ اس وارڈن پوسٹ کا مقصد اس ایریا کے رضاکاروں کے لئے ایک مرکز بنانا ہے تاکہ کسی آفت / ایمرجنسی کی صورت میں اس ایریا کے رضاکاران ایک ہی پوائنٹ سے ریسکیو / فرسٹ ایڈ کے لئے ٹیم کی صورت میں جا سکیں۔
مہمانِ خصوصی نے اس حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ سِول ڈیفنس جہلم کا یہ بہت اچھا اقدام ہے اور یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ سِول ڈیفنس کا سٹرکچر سٹریٹ لیول تک کو فوکس کرتا ہے ۔
تقریب سے مہمانِ خصوصی محمد صبور ثاقب، محمد توقیر حیدر سِول ڈیفنس آفیسر جہلم، راجہ واجد محمود اصغر ایڈیشنل چیف وارڈن، ڈاکٹر ناہید کوثر پرنسپل ہادی ہومیو پیتھک کالج جہلم اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں ٹریننگ حاصل کرنے والے رضاکاران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے اور نئے آنے والے رضاکاران کی حلف برداری بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button