غیر معمولی بارشوں اور موجودہ موسمی حالت کے باعث الرجی کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمن

0

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ ٹی بی و تب دق کے انچارج ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ غیر معمولی بارشوں اور موجودہ موسمی حالت کے باعث الرجی کے مریضوں میں اضافہ بدستور جاری ہے، مرض کی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے مریض اپنی ادویات کا استعمال باقاعدگی سے جاری رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائند وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ الرجی کیوجہ سے مریضوں کیلئے کھلے علاقوں میں جنگلی شہتوت ، گھاس پولن کے اخراج کیوجہ سے پریشانی کا باعث بنتے ہیں ان سے الرجی کے مریضوں کو مسلسل چھینکیں آتی ہیں ، آنکھوں سے پانی جاری رہتا ہے اور ناک میں سوزش محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو مریض بروقت علاج کرواتے ہیں اور احتیاط سے کام لیتے ہیں وہ اس مرض کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہتے ہیں لیکن جو مریض ادویات سے غفلت برتتے ہیں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہاکہ الرجی سے بچنے اور اسکے اثرات سے نمٹنے کیلئے مناسب احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں انہوں نے کہا کہ پولن الرجی کے مریض کھلی جگہ پر ماسک پہن کرجائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.