محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں نیاز حلیم کی تقسیم کا سلسلہ جاری، جگہ جگہ شربت کی سبیلیں

0

جہلم: محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں نیاز حلیم کی تقسیم کا سلسلہ جاری جبکہ دودھ ، روح افزاء شکنجبین اور پانی کی سبیلیں بھی شہر کے تمام علاقوں میں جگہ جگہ لگائی گئیں۔

شہر بھر میں نذر ونیاز کے لئے حلیم کی تیاری رات بھر جاری رہی۔صبح سویرے نیاز تقسیم کی گئی۔ سبیلوں پر دودھ ، روح افزاء، شکنجبین اور شربت بھی تقسیم کیا جارہا ہے ۔

شہریوں نے سڑکوں اور چوراہوں پر گاڑیوں سے لنگر اور نیاز کی اشیاء تقسیم کرنی شروع کررکھی ہیں ۔ نذر ونیاز کے لئے پکوان سینٹرز کو بھی بڑے بڑے آرڈرز دیئے جارہے ہیں ۔ حلوہ پوری، نان چنے سمیت بیکری آئٹمز کی اشیاء بھی نذر و نیاز میں شامل ہیں ۔

دوسری جانب پیکر وفااور کربلا کے غا زی عباس علمدارکی یاد میں نئے علم پاک تیار کرنے اور انکی سجا وٹ کا کام گزشتہ روز مکمل ہو گیا ۔

علم پا ک لکڑی اور اسٹیل کااستعمال ہو نے کے بعد بھی تیاری کے مختلف مراحل سے گزرتا ہے اور لوگ اپنی تو فیق کے مطابق علم تیار کروا کر اپنے مکانوں کی چھتوں اور امام بارگاہوں پر نصب کروا کر علمدار کربلاکو اپنا پرسہ پیش کر تے ہیں۔

اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ رنج و علم کا نشان یہ علم پاک ہمیں حق و سچ کے لیے اپنی جانیں قربان کر نے والے کر بلا کے عظیم شہداء کی یا د دلا تے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.