کھیوڑہاہم خبریں

نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے۔ ملک محمد اعظم کریلا

کھیوڑہ: عزت ذلت میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے، نواز شریف مریم نواز محمد صفدر کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے، عدلیہ نے حق اور سچ کا فیصلہ کر کے عوام کے دل جیت لیے، انشاء اللہ ہم شریف خاندان کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ملک محمد اعظم کریلا سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن کھیوڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کل بھی عوام کے دلوں میں بستے تھے آج اور کل بھی اسی طرح عوام کے دلوں پر راج کرینگے جس کا اندازہ آج کے اس فیصلے کے بعد لوگوں کا ایک بہت بڑا سمندر اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک دلیر نڈر اور باہمت لیڈر اور شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے اپنی ساری زندگی پاکستانی عوام کے لیے وقف کر دی ہے ان کا ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے پاکستان میں بہت بڑا مقام ہے جنھوں نے اپنے ملک میں ترقی کے لیے پوری دنیا میں جا کر ماہرین سے مشاورت کے بعد پاکستان کے اندر بہت بڑے بڑے پراجیکٹس لائے اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر ترقی کی منزل طے کی اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنایا۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ن لیگ کی دوبارہ حکومت ہو گی اور میاں نواز شریف اس ملک کے وزیر اعظم ہو نگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button