جہلم

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا عیدالاضحٰی پر دارلامان، ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے عیدالاضحٰی پر دارلامان، ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے عید جیسے موقع کو اپنے فرائض پر قربان کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے دارلامان اور ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ کیا اور دارلامان میں مقیم خواتین اور جیل اسیران میں عید گفٹس اور مٹھائی تقسیم کی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ عید اجتماعی خوشیوں کا دن ہے اور معاشرے کی دکھی انسانیت کی دلجوئی کرکے عید کی حقیقی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ خوشی کے موقع پر ایسے طبقات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button