جہلماہم خبریں

سید یوسف رضا گیلانی کی جیت سے حکومت کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: سید یوسف رضا گیلانی کی جیت سے حکومت کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگا ہے، اسی لئے حکومت کا چیلنج کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ سینٹ کے چیئرمین کے انتخابات سے قبل ہی اپنی ہار مان چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ثابت کیا ہے کہ ملک کی عوام ان کے ساتھ ہے اورعوام کی طاقت جن کے ساتھ ہو ان کی کا میابی یقینی ہے اور انشاء اللہ 12 مئی سینٹ کے چیئرمین کے الیکشن ہوں گے تو جیت صرف پی ڈی ایم کی ہو گی۔

انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے مشن اور خواب شرمندہ تعبیر دینے کے لئے پر عزم ہے اور ملک کے عوام کو ان کے حقوق دلانے مہنگائی بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اپنی جہدو جہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button