جہلم

جہلم میں غیر قانونی فلنگ ایجنسیوں کے خلاف ایکشن، 3 دوکانیں سیل

جہلم: ڈی سی جہلم کے حکم پر غیر قانونی فلنگ ایجنسیوں کے خلاف ایکشن ، سول ڈیفنس آفیسر نے تین دوکانوں کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم عبدالستار کے حکم پر سول ڈیفنس آفیس محمد اشفاق نے فوری کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس ری فل کرنے والے تین دوکانوں پر چھاپے مارے اور سامان ضبط کرکے دوکانوں کو موقع پر سیل کر دیا ۔ جبکہ غیر قانونی ری فل کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

یہ بات سول ڈیفنس آفیسر نے میڈیا کو بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ مشین محلہ میں دومقامات پر غیر قانونی ری فلنگ کو بند گیا ہے شہر بھر میں کسی شخص کو غیر قانونی طور پر ری فلنگ بارے ڈی سی جہلم کے سخت احکاما ت ہیں جن پر پوری طرح عمل درآمد کروایا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button