جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں جاری سینکڑوں تعمیراتی پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف سے ریلوے کالونی جہلم میں از سر نو تعمیر کی گئی سڑک کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن جہلم کے بجٹ سے تعمیر کی جانیوالی سڑک کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جا رہا ہے۔

ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری سینکڑوں تعمیراتی پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے ، جبکہ ان منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے ۔

یاد رہے کہ یہ سڑک دفتر 15 جہلم کے عقب میں واقعہ ریلوے کالونی میں تعمیر کی گئی، افتتاحی تقریب کے موقع پر سابق تحصیل چوہدری غلام زمرد، شیخ قیوم، ڈاکٹر فضل الحق فضلی سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button