تحصیل پنڈدادنخان میں ٹیلی نار سگنل انتہائی کم، ٹیلی نار نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا

0

جلالپورشریف: تحصیل پنڈدادنخان میں ٹیلی نار سگنل انتہائی کم ہونے سے ٹیلی نار مکمل طور پرفلاپ،شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا۔

جلالپورشریف اور تحصیل پنڈدادن خان میں کئی عرصہ سے ٹیلی نار سگنل کم ہونے کی وجہ سے مکمل طورپر فلاپ ہوگیا۔ علاقہ کی عوام دوسرے نیٹ ورک کا استعمال کرنا شروع کردیے۔

شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کئی عرصہ سے ٹیلی نار سگنل کم ہونے کی وجہ سے ہمارے ہزاروں روپے انٹرنیٹ اور سوپرکارڈ کا ایزی لوڈ پر خرچ ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنڈدادنخان تحصیل بھر میںٹیلی نار ٹاورز موجود ہونے کے باوجود سگنل غائب ہیں، ہمیں تحصیل بھرکے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے جس کی وجہ سے ہم دوسرے نیٹ ورک کا استعمال کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.