دینہاہم خبریں

ن لیگ اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنا نے کے دعوے جھوٹے کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور

دینہ: و زیراعظم عمران خان عوام کے دلوں میں بسنے والے لیڈر ہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوام کو لوٹنے کے سوا کو ئی کام نہیں کیا، آزادکشمیر کے الیکشن میں ان کو پتہ لگ جائے گا (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے دعوے جھوٹے کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر علی امین گنڈا پو ر اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے دینہ میں ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہر حلقے میں اپنے مظبوط امیدوار کھڑے کئے ہیں، بلاول بھٹو کا کوٹلی میں ناکام جلسے سے ان کو اندازہ ہوگیا ہو گا ان کا حال یہ ہے کہ الیکشن لڑنے کے لئے ان کو امیدوار ہی نہیں مل رہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے عالمی لیڈر ہیں عوام ان کو دل و جان سے چاہتی ہے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنے آپ کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں لیکن وزیراعظم کا ایک ہی وژن ہے کہ لوٹی ہوئی دولت کو واپس کرو، آزاد کشمیر میں الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ و زیراعظم عمران خان بہت جلد کشمیر کا دورہ کریں گے، 25 جولائی کو تحریک انصاف ہی بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کرکے حکو مت بنائے گی، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا جے بی الیکشن سے بھی برا حال کریں گے، آزاد کشمیر کے لوگ وزیراعظم عمران خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button