جہلماہم خبریں

اپوزیشن تنقید برائے اصلاح پر عمل کرے تو یقیناً سازشیں ناکام ہونگی۔ سید شوکت علی شاہ

جہلم: اپوزیشن تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح پر عمل کرے تو یقینا ہمارے خلاف ہونے والی بین الاقوامی سازشیں ناکام ہونگی۔

ان خیالات کااظہار آزاد کشمیر کے وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ نے آج جموں کشمیر کے متاثرین اور مہاجرین کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے راہنما سید خلیل حسین کاظمی کے علاوہ سینکڑوں لوگ موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے آزاد کشمیر حکومت سے لاکھوں روپے کے فنڈز لے کر اپنے حلقہ کے مہاجرین کیلئے سینکڑوں ترقیاتی کام کروائے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کی ملازمتوں میں پچیس فیصد ان کا کوٹہ اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں ان کو نشستیں دلوائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد نواز شریف کو کمزور کرنا ہے لیکن وہ جس پہلو پر وہ کھیل رہے ہیں وہیں چیزیں میاں نوازشریف کے حق میں جارہی ہیں کیونکہ لودھراں کے انتخابات میں جس نشست پر جہانگیر ترین چالیس ہزار ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے اپوزیشن کی انہی حرکتوں کی وجہ سے ان کا بیٹا 30ہزار ووٹوں سے ہارا یہی اپوزیشن کی کارکردگی ہے جبکہ موجودہ سینٹ کے انتخابات میں جس طرح مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے وہ اپوزیشن کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہود چاروں اطراف سے ہمارے خلاف سازش کر کے ہمیں کمزور کرنے کے چکر میں ہیں لیکن میاں نوازشریف کی مثبت پالیسیاں اور عوام سے محبت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کے استحکام کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا جبکہ میاں شہباز شریف کو جس طرح پنجاب کے عوام نے خادم اعلیٰ پنجاب کا درجہ دیا ہے اسی طرح وہ خدمت کر کے خادم اعلیٰ پاکستان بنیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button