جہلم

جہلم سمیت پنجاب بھر میں طلبہ و طالبات کے لئے ریڈیوسکول کی خصوصی نشریات کا آغاز

جہلم: ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں طلبہ و طالبات کے لئے ریڈیوسکول کی خصوصی نشریات کاآغازکردیاگیا۔
پہلی سے پانچویں جماعت کے تعلیمی پروگرام روزانہ کی بنیادپرریڈیو سٹیشن پر نشر ہونگے۔ نرسری سے تیسری جماعت کے بچوں کیلئے صبح 10 سے 11 بجے نشریات پیش کی جائیں گی۔چوتھی اورپانچویں جماعت کیلئے صبح 11 سے 12 بجے نشریات آن ائیرہونگی۔
پہلی سے تیسری جماعت کی نشریات2 سے3 بجے دوبارہ نشر ہونگی ،جبکہ چوتھی سے پانچویں جماعت کی نشریات 3سے 4 بجے تک نشر ہوں گی۔ بچے لیکچرز کو آن لائن لنک کے ذریعے بھی دیکھ سکیں گے۔لیکچرز کو متعلقہ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button