دینہ

بلدیاتی اداروں کی بحالی؛ چیئرمین میاں عاشق اور وائس چیئرمین میاں عرفان میونسپل کمیٹی دینہ آفس پہنچ گئی

دینہ: سپریم کورٹ کے فیصلے بلدیاتی ادارے کی بحالی کے بعد دینہ کے چیئر مین میاں محمد عاشق سینئر وائس چیئر مین میاں محمد عرفان اور اپنے کونسلرز ملک وقار احمد ، چوہدری تنویر چھگو ، چوہدری سلطان محمود ، شیخ اکرام الٰہی ، راجہ ساجدنواز ، چوہدری قیصر خوشحال و دیگر چار ج لینے میو نسپل کمیٹی دینہ اپنے آفس پہنچ گئے۔

میونسپل کمیٹی دینہ پہنچنے پر کونسلرحضرات کی طرف سے چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق سینئر وائس چیئر مین میاں محمد عرفان کو ہار پہنائے گئے۔

بعد ازاں چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعا لی کے فضل و کرم سے سپریم کورٹ نے ہمیں بحال کیا ہے ہمارے شہر کا سب سے بڑا مسئلہ صفائی کا ہے جو شہر میں اندھے واہ ٹھیکے دیے گئے شہر کا برا حال منگلا روڈ ٹوٹ پھوٹ ، نالے بند ، ریلوے روڈ ، مفتیاں روڈ کو توڑ کر انہوں نے اپنے بل بنا لئے ہیں لیکن ورک صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جو اختیارات ہمارے پاس ہوئے اسے دینہ کی عوام کو مستفید کریں گے ہم نے پچھلے دو سالوں میں جو کام کئے ہیں اس کا پتہ چلتا تھا ہم نے ایک روپیہ بھی آگے پیچھے نہیں ہو نے دیا لیکن اب بھی جو ہو سکا اپنے شہر کے لئے کام کریں گے اب بلدیہ کے اختیا رات عوام کے پاس چلے گئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button