جہلم شہر کے کمرشل پلازوں اور بلڈنگوں پر ٹرانسفارمرز کی بغیر قواعد و ضوابط تنصیب جاری

0

جہلم: شہر کے کمرشل پلازوں اور بلڈنگوں پر ٹرانسفارمرز کو قواعد و ضوابط کے مطابق نصب نہیں کئے جا رہے اور نہ ہی آئیسکو سرکل جہلم کے ذمہ داران اس حوالے سے دلچسپی لے رہے ہیں ، بلکہ محکمہ واپڈا کے ذمہ داران پلازوں ، کوٹھیوں ، مارکیٹوں کے مالکان کے ساتھ مک مکا کرکے شہریوں کے ٹرانسفارمر میں سے کنکشن مہیا کر دیتے ہیں اور مالکان سے ہزاروں لاکھوں روپے اینٹھ لیتے ہیں۔

واپڈا ایس او پی کے مطابق پلازہ ، کمرشل مارکیٹ اور جن کوٹھیوں میں ایئر کنڈیشن نصب ہیں وہاں قانوناً ٹرانسفارمر لگنا چاہیے جو کہ مالکان نے ڈیمانڈ نوٹس کی صورت میں جمع کروانی ہوتی ہے ، لیکن بدقسمتی سے آئیسکو سرکل جہلم میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے درجنوں پلازوں ، کمرشل مارکیٹوں اور کارروباری مراکز میں واپڈا کے عملے کی ملی بھگت سے کمرشل میٹر نصب کرنے کی بجائے گھریلو میٹر نصب کر رکھے ہیں ، اس طرح محکمہ واپڈا کو ماہانہ لاکھوں ، کروڑوں روپے کا چونا واپڈا ملازمین کی آشیر باد سے لگایا جا رہاہے۔

جہلم کے شہریوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم شہر و گردونواح میں قائم ، پلازوں ، کمرشل مارکیٹوں و عمارتوں ، کوٹھیوں کا سروے کروایا جائے اور ایسی تمام عمارتوں کے باہر ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں جنہوں نے کارروباری سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں تاکہ آئیسکو سرکل جہلم کو پہنچنے والے مالی نقصان کا خاتمہ ہو سکے اور آئیسکو سرکل واپڈا جہلم مالی طور پر مستحکم ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.