چوہدری فرخ الطاف نے یونین کونسل نگیال کے گاؤں پوٹھہ میں بجلی کی سہولت فراہم کر دی

0

جہلم: تبدیلی کے آثار نمودار ہونا شروع ہو گئے 71 سال بعد یونین کونسل نگیال کے گاؤں پوٹھہ میں بجلی آگئی ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 کی یونین کونسل نگیال کے گاؤں پوٹھہ میں بجلی کی سہولت فراہم کر دی ، ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے انتخابات کے موقع پر علاقہ مکینوں کو بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، علاقے میں بجلی کی فراہمی سے علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی یونین کونسل نگیال کے علاقہ پوٹھہ کے رہائشی جو کہ بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بجلی جیسی نعمت سے بھی ناآشنانہ تھے ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر علاقہ مکینوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر حلقہ این اے 66 کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے کامیاب بنایا تو بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں گی ۔

وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے 71 سال بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے انتخابی وعدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے گزشتہ روز یونین کونسل نگیال کے گاؤں پوٹھہ میں بجلی فراہم کر دی جوکہ تبدیلی کا آغاز ہے۔ سہولیات سے محروم علاقے میں بجلی کی فراہمی سے علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔

اس جدید دور میں بھی جہلم کا مضافاتی علاقہ بجلی جیسی نعمت سے محروم تھا اب چوہدری فرخ الطاف کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد اس علاقے میں بجلی فراہم کر دی گئی۔ یہ علاقہ پچھلے 71سالوں سے بجلی جیسی نعمت سے محروم تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.