سوہاوہاہم خبریں
ٹرینڈنگ

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا، گھر میں گھس کر 5 گولیاں ماری گئیں، ملزمان فرار، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ راجہ آصف سمیت پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی، نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں چکوال موڑ علی موبائل شاپ والے 35 سالہ عدیل کیانی ولد محمد رفیق کو عید کی رات20 جولائی کو 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر کا دروازے پر دستک دے کر باہر بلایا، عدیل کے باہر آتے ہیں سفاک قاتلوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

نوجوان عدیل کو 5 گولیاں لگیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، عدیل کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ راجہ آصف بھاری نفری سمیت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ گئے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کی کڑی ناکہ بندی کردی۔ نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

عدیل کی چکوال موڑ میں علی موبائل کے نام سے ایک شاپ ہے، 35 سالہ عدیل کیانی شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button