آئیسکو سرکل جہلم کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 53 بجلی چور گرفتار

0

جہلم: آئیسکو سرکل کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 53 بجلی چور گرفتار، محکمے نے ان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم آئیسکو سرکل نے بجلی چوری کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 53 میٹر ایسے چیک کیے جن کو سلو کر کے بجلی کی جارہی تھی جبکہ ایک میٹر ڈائریکٹ کنڈ ے پر چل رہا تھا۔

ٹوٹل 24ہزار یونٹ بجلی چوری کی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے محکمہ آئیسکو جہلم سرکل نے بجلی چوری کرنے پر پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا اس کے علاوہ تمام کے خلاف مقدمے کی درخواست بھی دے دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.