جہلم

جہلم میں ممنوعہ جعلی امپورٹڈ ایجنسی ادویات اور نشہ آور ادویات کی میڈیکل سٹوروں پر فروخت جاری

جہلم: جہلم میں ممنوعہ جعلی امپورٹڈ ایجنسی ادویات اور نشہ آور ادویات کی میڈیکل سٹوروں پر فروخت جاری،چند برس قبل جہلم میں اس سلسلہ میں ایسے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف کاروائیاں ہوئی تھیں جس سے ان کی حوصلہ شکنی بھی ہوئی مگر اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

بالخصوص سول ہسپتال کے قریب چند سٹور مالکان انتہائی مہارت سے ان ادویات کی فروخت کررہے ہیں نشہ آور ٹیکے لگانے سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کے باہر نشہ کرنے والے نوجوانوں کا ہجوم رہتا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ نوجوان ان میڈیکل سٹوروں سے یہ انجکشن خرید کر اپنی نشہ جیسی لعنت کی خواہش پوری کرتے ہیں ۔

ان نوجوانوں کے مستقبل کو تباہی کی طرف لے جانے میں ان میڈیکل سٹور مالکان کا مرکزی کردار ہے جہلم کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران اس سلسلہ میں فوری طور پر کاروائی کریں اور ایسے میڈیکل سٹور مالکان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button