جہلم

ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیزاورترقیاتی سکیموں کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ضلع جہلم کے تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ضلع میں جاری میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل، اینٹی پولیو،ڈینگی و کورونا ویکسی نیشن عمل، مون سون شجرکاری مہم، پرائس کنٹرول سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ لی۔ تمام سرکاری محکموں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں ضلع بھر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، پنجاب میونسپل سروسز پروگرام اور دیہی سڑکوں کے پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ضلعی انتظامیہ کو ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیزکرنے اورترقیاتی سکیموں کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر حیات نے انسداد کورونا، انسداد ڈینگی و پولیو اقدامات بارے تفصیلات فراہم کیں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کرنے اور روزانہ کی انسپکشن کو بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ آٹا، چینی، فروٹ و سبزی اور دیگر اشیاء خوردونووش کے ریٹس کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی پر پرائس مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس بجھوانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے ایگریکلچر افسران کو ہدایت کی کہ سبزیوں اور پھلوں کی آکشن پرائس اور ریٹیل پرائس میں 20 فیصد سے زیادہ کا فرق نہیں ہونا چاہیے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button