آصف علی زرداری کو جیلوں سے ڈرانے والے خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، آصف زمان ڈار

0

جہلم: آصف علی زرداری کو جیلوں سے ڈرانے والے خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں جس شخص نے 11سال بے گناہ جیل کاٹی ہواس کو جعلی اکاونٹس میں جیل بھجوا کر توڑا نہیں جا سکتا۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ضلعی کوارڈینیٹر آصف زمان ڈار نے شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے آغاز سے ہی اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں میں کھٹکتی رہی ہے اور طاقتور حلقوں کیلئے خطرہ بنی رہی ہے اس لئے آج تک عوام کی اس آواز کو قبول نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کو نواز شریف دور میں بے گناہ 11سال تک قید رکھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے باوجود کوئی کیس ثابت نہیں ہو سکا، اب عمران خان کی حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کے ذریعے ایسی اوچھی حرکتیں شروع کر رکھی ہیں ہم اس کیس کو بھی ماضی کی طرح بھر پور طریقے سے لڑیں گے اور ماضی کی نسبت ایک دفعہ پھر باعزت بری ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتشار کی سیاست نہیں چاہتی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.