مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ افراسیاب کی اہلیہ کی رسم چہلم ادا کر دی گئیں

0

دینہ: نواحی علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت، سابق چیئر مین یونین کونسل لدھڑ و رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ افرا سیاب کی اہلیہ اور راجہ کامران سیاب کی والدہ محترمہ کی رسم چہلم ،تقریب میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ،سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین ،سابق ڈسٹرکٹ ناظم راجہ قاسم علی خان ،مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے صدر چوہدری جاوید بوٹا ،رضوان سیٹھی ،راجہ مبارک کیانی ،راجہ کامران ،چوہدری محمد افضل سمیت علاقہ بھر کے یونین کونسلوں کے سابق چیئر مینز ،کونسلرز سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ پنڈوری کی معروف سیاسی شخصیت و سابق چیئر مین یونین کونسل لدھڑ راجہ افرا سیاب کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) بریڈ فورڈ یوکے کے صدر راجہ کامران سیاب کی والدہ محترمہ کی رسم چہلم آبائی گاؤں پنڈوری میں ادا کی گئی۔

ختم چہلم میں سا بق ایم پی اے مہر محمد فیاض ،سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین ،سابق ڈسٹرکٹ ناظم راجہ قاسم علی خان ،مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے صدر چوہدری جاوید بوٹا ،رضوان سیٹھی ،راجہ مبارک کیانی ،راجہ کامران ، ملک صابر حسین، چوہدری محمد افضل، قذافی ،راجہ شوکت علی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی شخصیات ،کونسلر ز ،چیئر مینز سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.