جہلم

کشمیر پاکستان کی شہ رگ،کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ فوری طور پر حل کرائے۔ ڈاکٹر غلام حسین

جہلم: کشمیرکے بغیر پاکستان نا مکمل ہے، کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگان نہیں جائیں گی، کشمیر ڈے منانے سے کشمیر کا مسئلہ نہیں حل ہو نے والا ،انڈیا کو واضع پاکستان سے پیغام ملنا چاہیے کہ کشمیر پر ان کا ناجائز قبضہ ہے۔

ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیروسیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)ڈاکٹر غلام حسین نے ’’کشمیر ڈے‘‘ کے مو قع پرکیا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کو آہستہ آہستہ ہمارے ذہنوں سے نکالا جا رہا ہے۔ چند سال پہلے تک پاکستان ٹیلی ویژن پرکشمیر پر خصوصی پروگرامز اور ڈرامے لگائے جاتے تھے اور نیوز میں سپیشل مقبوضہ کشمیر کی نیوز ہوتی تھی، لیکن اب وہ سلسلہ کیوں بند کر دیا گیا ہے، اسی طرح باقی نجی چینلز بھارتی فنکاروں کی سالگرہ اور فلمز کی تشہیر نیوز کی صورت میں کرتے ہیں لیکن کشمیراور دوسرے اہم مسائل کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر غلام حسین نے کہا کہ نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر سے دور کرنے کی گہری سازش چل رہی ہے۔ انڈیا کو پسندیدہ ملک قرار دیتے وقت بھی اس مسئلہ کو نظر انداز کیا گیا ۔ہمارے سیاستدان اور تمام سیاسی پارٹیوں کے منشور میں کشمیرکا لفظ تک نہیں ہو گا۔ ہم نے آدھا پاکستان دے دیاکشمیر لینے کیلئے قائداعظم جیسے عظیم اور بے لوث لیڈر کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ عیسائیوں کے مسئلہ تو فوراََ حل کرا دیتی ہے لیکن کشمیر اور مسلمانوں کے دیگر مسائل میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کے خون سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے اور نہ ہی شہداء کی قربانیوں کا سودا ہونے دیں گے، کشمیر ی بھائیوں کی ہر ممکنہ سطح پر مدد جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button